
جو سُکھ چھجّو دے چوبارے
لاہور کے گمشدہ ورثے کی ایک ادبی اور ثقافتی داستان پاکستان کا دل، زندہ دل لوگوں کا شہر، دریائے راوی کے کنارے واقع لاہور دنیا کے قدیم اور اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لاہور راجہ رام چندر کے بیٹے راجا لوہ کا بسایا ہوا شہر ہے۔لاہور صرف ایک شہر نہیں، ایک کتاب ہے۔ ایک ایسی زندہ کتاب جس کےورق لاہور کے باغوں میں کِھلے گلابوں، گلیوں میں ایستادہ پیڑوں اور خاموش عمارتوں سے بنے ہیں۔ یہاں وقت کسی پل تھمتا نہیں، ہر دم، تہہ در تہہ، رواں دواں رہتا ہے۔ گلی کے ہر موڑ پر ایک صدا، ہر دیوار کی اوٹ میں چھپا ایک قصہ، اور ہر کھنڈر میں گزرے وقت کی گم شدہ کڑی ،ایک ادھوری کہانی کی صورت میں سانس لیتی محسوس ہوتی ہے۔ بےشمار ان کہی کہانیوں میں یہ "انمول کہانی” بھی شامل ہے جو میرے لاشعورسے بار بار سنائی دیتا ہے۔ "جو…
محمود مان
124
7 منٹ پڑھیں
7 مئی 2026






















