تازہ ترین

داستانِ شہر و سفر

کبھی آپ نے کسی شہر کی گلیوں میں چلتے ہوئے یہ محسوس کیا ہے کہ دیواریں بھی بولتی ہیں؟ پرانے در و دیوار اپنے اندر صدیوں کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں؟ “داستانِ شہر و سفر” اسی احساس کی ترجمانی ہے—“داستانِ شہر و سفر” میں آپ کو ملے گا: ناموں کی پوشیدہ حکایات اور وجہ تسمیہ کی دلچسپ پرتیں تاریخ کے اہم موڑ اور وہ واقعات جنہوں نے شہروں کو امر کر دیا۔ یہ کیٹیگری اُن لوگوں کے لیے ہے جو دنیا کو صرف دیکھنا نہیں بلکہ محسوس کرنا چاہتے ہیں، جو تاریخ کو محض پڑھنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، تو “داستانِ شہر و سفر” آپ کے لیے ایک ایسا ہمسفر ہے جو ہر موڑ پر ایک نئی کہانی سناتا ہے۔ 📖 آئیے، اس سفر کا حصہ بنیے—کیونکہ ہر شہر ایک راز ہے، ہر گلی ایک حکایت، اور ہر سفر ایک نئی داستان۔

چھجو دے چوبارے
داستانِ شہر و سفر

جو سُکھ چھجّو دے چوبارے

لاہور کے گمشدہ ورثے کی ایک ادبی اور ثقافتی داستان پاکستان کا دل، زندہ دل لوگوں کا شہر، دریائے راوی کے کنارے واقع ‎لاہور‎  دنیا کے قدیم اور اہم ترین شہروں  میں شمار ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لاہور راجہ رام چندر کے بیٹے راجا لوہ کا بسایا ہوا شہر ہے۔لاہور صرف ایک شہر نہیں، ایک کتاب ہے۔ ایک ایسی زندہ کتاب جس کےورق لاہور کے باغوں میں کِھلے گلابوں، گلیوں میں ایستادہ  پیڑوں اور خاموش عمارتوں سے بنے ہیں۔ یہاں وقت کسی پل تھمتا نہیں، ہر دم، تہہ در تہہ، رواں دواں رہتا ہے۔ گلی کے ہر موڑ پر ایک صدا، ہر دیوار کی اوٹ میں چھپا ایک قصہ، اور ہر کھنڈر میں گزرے وقت کی گم شدہ کڑی ،ایک ادھوری کہانی کی صورت میں سانس لیتی محسوس ہوتی ہے۔ بےشمار ان کہی کہانیوں میں یہ "انمول کہانی” بھی شامل ہے جو میرے لاشعورسے بار بار سنائی دیتا ہے۔  "جو سُکھ چھجّو دے چوبارے نہ…

127 7 منٹ پڑھیں 7 مئی 2026
شامل ہو گئے!